پتور 4؍جولائی (ایس او نیوز) دکان بند کرکے اپنے ساتھ نقدی لے جارہے تاجر سے بیگ چھین کر فرار ہونے والے دو ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا جنہیں عدالت میں پیشی کے بعد عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت منیش (19سال) اور دیواڈیگا (21سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ منجلاپاڈو پر واقع منگلا اسٹورس کا پارٹنر سدرشن نائک نے دن بھر کی کمائی کو ایک بیگ میں رکھ کردکان بند کرنے کے بعد اپنی بائک پر دوسرے پارٹنراکشئے کے گھر جب پہنچا تو ان کا پیچھا کرنے والے ملزمین نے انہیں آنگن میں روک کر کسی کا پتہ پوچھا اور سدرشن کی توجہ ہٹتے ہی اس کے ہاتھ سے 3لاکھ روپوں سے بھرا ہوا بیگ چھین کر فرار ہوگئے ۔
اس سلسلے میں پتور ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کردیا گیاتھا جس کی تحقیقات کرتے ہوئے سرکل انسپکٹر مہیش پرساد اور ان کی ٹیم نے مذکورہ بالا ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق ان ملزمین کے قبضے 73ہزار روپے اور سیل فون ضبط کیے گئے ہیں۔